Home / اہم ترین / بہار:این آئی اے کا چھاپہ، ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تین افراد حراست میں

بہار:این آئی اے کا چھاپہ، ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تین افراد حراست میں

پٹنہ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 4؍فروری: این آئی اے نے ایک بار پھر مشرقی چمپارن میں چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے پٹنہ اور رانچی کی ٹیم نے ہفتہ کی صبح موتیہاری ضلع کے چکیہ تھانہ علاقے میں بڑی کاروائی کی ہے۔ این آئی اے نے ضلع پولیس کے ساتھ مل کر چکیہ کے کووان گاؤں میں چھاپہ مارا اور تین لوگوں کو حراست میں لیا، جنہیں خفیہ مقام پر رکھ کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

تاہم این آئی اے نے کس معاملے میں کاروائی کی ہے، یہ واضح نہیں ہے۔حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق ممنوعہ پی ایف آئی سے بتایا جارہا ہے۔ ایس پی کانتیش کمار مشرا نے بتایا، پٹنہ اور رانچی کی این آئی اے ٹیم نے ضلع پولیس کے تعاون سے چکیہ میں چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ این آئی اے نے ضلع پولیس سے تعاون مانگا تھا، جس معاملے میں چھاپہ مارا گیا ہے، اس کی واضح وجہ بتانا مشکل ہے۔ بتا دیں کہ چکیہ کے ریاض کا نام پٹنہ کے پھلواری شریف کیس میں بھی ہے اور وہ این آئی اے کی گرفت سے باہر ہے۔ ریاض بھی چکیہ کے کووان کا رہنے والا ہے جہاں این آئی اے نے ہفتہ کی صبح چھاپہ مار کر تین لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس حراست میں لیے گئے تینوں کے نام بتانے سے گریز کر رہی ہے۔بتا دیں کہ چکیہ کے ریاض کا نام بھی پٹنہ کے پھلواری شریف ٹیٹر ماڈیول کیس میں ہے۔ وہ طویل عرصے سے این آئی اے کی پہنچ سے دور ہے۔ اس بار بھی جس جگہ این آئی اے نے چھاپہ مارا ہے، وہ ریاض کا گاؤں کواواں ہے۔ چند ماہ قبل، این آئی اے نے ریاض کے گھر کی تلاشی لی تھی، کئی دستاویزات ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئی تھی،تاہم اس پورے معاملہ میں ریاض کے بھائی نے میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ ان سے کیا سوالات کیے گئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mcJRo

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.