Home / اہم ترین / بہارمیں امت شاہ نےکہا – آپ نریندرمودی کووزیراعظم بنا دو، ہم دفعہ 370 ہٹا دیں گے'۔

بہارمیں امت شاہ نےکہا – آپ نریندرمودی کووزیراعظم بنا دو، ہم دفعہ 370 ہٹا دیں گے'۔

بہار( ہرپل نیوز،ایجنسی)08مئی :بہارمیں راجدھانی پٹنہ سے متصل مسوڑھی میں ایک انتخابی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدرامت شاہ نےکہا کہ اب تک 295 انتخابی جلسے کرکے یہاں پہنچا ہوں۔ جہاں بھی پہنچتا ہوں وہاں مودی مودی کے نعرے لگتے ہیں۔ یہ اس لئے کہ ملک ایک بارپھرسے نریندرمودی کووزیراعظم کے طورپردیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ 23 مئی کوپھرسے نریندرمودی وزیراعظم بننے والے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کونشانے پرلیتے ہوئےکہا کہ وہ کہتے ہیں کہ کشمیرمیں دوسرا وزیراعظم بنانا چاہئے، لیکن جب تک ہم ملک میں رہیں گے یہ نہیں ہونے دیں گے۔ آپ نریندرمودی کو وزیر اعظم بنا دو، ہم کشمیرسے دفعہ 370 ہٹا دیں گے۔

ملک کے لئے جیتے ہیں وزیراعظم مودی:امت شاہ نےکہا کہ نریندرمودی اپنےلئے نہیں ملک کےلئےجیتے ہیں۔ 20 سالوں سےانہوں نے چھٹی نہیں لی ہے جبکہ ملک میں گرمی بڑھتی ہے توراہل بابا بیرون ملک چلےجاتے ہیں۔ بیرون ملک بھی ایسے جاتے ہیں کہ ان کی ماں کوبھی پتہ نہیں چلتا ہے۔ امت شاہ نےکہا کہ لالو یادو- رابڑی دیوی اورراہل کی حکومت میں اگرگھرمیں کسی کو بیماری ہوجاتی تھی توان پرقرض کا بوجھ ہوجاتا تھا، لیکن نریندرمودی کی حکومت نےآیوشمان بھارت لاکرغریبوں سے آزاد کرایا۔

رام کرپال یادو کوبتایا دبنگ لیڈر:پاٹلی پترپارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے مرکزی وزیررام کرپال یادو کے بارے میں امت شاہ نےکہا کہ وہ ایک دبنگ لیڈرہیں۔ اپنے عوام کے لئے کسی سے بھی لڑجاتے ہیں۔ رام کرپال یادو نے اجولا، بہٹا آئی آئی ٹی، بہٹا ریلوے، بہٹا ایئرپورٹ سے لےکربیئرمیں سیورپلانٹ کا کام کرایا ہے۔ رام کرپال یادو کے کام کو گنایا جائے تو سات دن بھی کم پڑجائیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/8T85E

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.