Home / اہم ترین / بی ایس یدیورپا کی مشکلیں بڑھیں ؟ وزیر اعلی کی حیثیت سے ’مزاج اور ہمت‘ کی کمی ۔بی جے پی لیڈر کی رائے۔یدی یورپا پر موروثی سیاست کا بھی الزام

بی ایس یدیورپا کی مشکلیں بڑھیں ؟ وزیر اعلی کی حیثیت سے ’مزاج اور ہمت‘ کی کمی ۔بی جے پی لیڈر کی رائے۔یدی یورپا پر موروثی سیاست کا بھی الزام

بنگلورو : (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 18؍جون:۔کرناٹک میں عدم اعتماد کا سامنا کررہے بی ایس یدیورپا کو ان کی پارٹی کے ایک ساتھی نے وزیر اعلی کے عہدے پر برقرار رکھنے کے معاملے میں مزاج اور ہمت کے لحاظ سے کمزور بتایا ہے۔ بی جے پی لیڈر ایچ وشوناتھ نے کرناٹک معاملوں کے پارٹی انچارج ارون سنگھ کے ساتھ یہ آراء شیئر کی ہیں۔ سنگھ اس وقت پارٹی کے ممبران اسمبلی اور قائدین سے مل رہے ہیں تاکہ ریاست میں جو سیاسی بحران ہورہا ہے اس کا اندازہ کیا جاسکے۔ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن وشوناتھ نے 78 سالہ یدیورپا کے خلاف بہت سے سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یدیورپا جی کی قیادت اور تعاون کا احترام کرتے ہیں لیکن اب عمر اور صحت کی وجہ سے وہ ریاست میں مضبوطی سے حکومت چلانے کے لا ئق نہیں رہ گئے ہیں۔ ارون سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات میں انہوں نے کہاکہ تمام وزرا یدیورپا حکومت سے ناخوش ہیں۔

مودی جی مستقل طور پر کہہ رہے ہیں کہ خاندان کا راج خطرناک ہے لیکن کرناٹک میں یہی کچھ چل رہا ہے۔ کرناٹک بی جے پی شاید مودی جی کی بات بھول گئی ہے ۔ میں نے انہیں بتایا ہے کہ حکومت کے بارے میں لوگوں کی رائے منفی ہے۔ وشوناتھ نے یدیورپا خاندان پر بھی ریاستی حکومت اور انتظامیہ میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے بیٹے کی مداخلت تمام محکموں میں بہت زیادہ ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/O7mwG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.