بھوپال:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)3جنوری: دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) مہاسبھا کے آج بھوپال میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کے دوران کچھ کارکنوں پر انتظامیہ کی کارروائی کے دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر او بی سی پر جابرانہ پالیسی اپنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ الزام لگایا کہ آج بھوپال میں او بی سی مہاسبھا کی طرف سے پنچایت انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن شیوراج حکومت او بی سی کو کیوں نظرانداز کررہی ہے ۔ حکومت ان کے خلاف جبر کیوں کررہی ہے ؟ بی جے پی اور اس سے منسلک تنظیموں کو تمام تقریبات منعقد کرنے کی آزادی ہے لیکن او بی سی کو کسی بھی تقریب کے انعقاد پر پابندی ہے ۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ پہلے او بی سی مہاسبھا کے عہدیداروں اور اس طبقے کے لوگوں کو ناکہ بندی کرکے بھوپال آنے سے روکا گیا تھا اور اب انہیں حراست میں لے کر تحریک کو دبانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔

بی جے پی اور اس کی تنظیموں کو چھوٹ، او بی سی کے تقریب پر پابندی:کمل ناتھ
The short URL of the present article is: http://harpal.in/hKoLg