Home / اہم ترین / بی جے پی میں استعفیٰ کاسلسلہ یوپی میں تبدیلی کی لہرکااشارہ۔ سنجے راوت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے اتحادپرزوردیا،یوپی میں 50سیٹوں پرلڑنے کاعندیہ

بی جے پی میں استعفیٰ کاسلسلہ یوپی میں تبدیلی کی لہرکااشارہ۔ سنجے راوت نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے اتحادپرزوردیا،یوپی میں 50سیٹوں پرلڑنے کاعندیہ

ممبئی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍جنوری:شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سنجے راوت نے یوپی انتخابات کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہاہے کہ اب ایک بڑی ریاست میں بھی وزراء اور ایم ایل ایز نے بی جے پی سے فاصلہ رکھناشروع کر دیا ہے۔ یوپی میں یہ شروعات ہے اور ہوتی رہے گی۔ پارٹی کے وزراء ، ایم ایل اے چھوڑ رہے ہیں۔لوگ سوامی پرساد موریہ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ ہوا کا رخ جانتے ہیں۔ وہ ہارنے والی پارٹی میں نہیں رہتے ہیں۔ وہ او بی سی کے بڑے لیڈرہیں۔ سنجے راوت نے کہاہے کہ یوپی تبدیلی کے راستے پر ہے۔شیوسینا لیڈرسنجے راوت نے مزیدکہاہے کہ اگر اتر پردیش کو بچانا ہے تو تمام اپوزیشن پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر ایک ساتھ آنا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کو این سی پی اور کانگریس کو بھی ساتھ لے کر چلناچاہیے۔ یوپی میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے۔ شیوسینا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے میدان میں اترنے کی بھی بات کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ جمعرات کو اتر پردیش جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ شیوسینا اتر پردیش میں 50 سے 100 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3lSDY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.