Home / اہم ترین / تبلیغی جماعت کےخلاف یوپی میں کریک ڈاؤن:یوگی آدتیہ ناتھ کی بڑی کارروائی، 200 افراد کےپاسپورٹ ضبط، ایف آئی آردرج کرنےکا دیا حکم

تبلیغی جماعت کےخلاف یوپی میں کریک ڈاؤن:یوگی آدتیہ ناتھ کی بڑی کارروائی، 200 افراد کےپاسپورٹ ضبط، ایف آئی آردرج کرنےکا دیا حکم

لکھنو(ہرپل نیوز ،ایجنسی) 2اپریل: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو تبلیغی جماعت کو لےکرکئی سخت اقدامات کئے۔ انہوں نے جہاں اترپردیش میں 200 سے زیادہ غیر ملکی شہریوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کی کارروائی کو آگے بھی جاری رکھنےکوکہا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جو بدسلوکی کریں، ان کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کریں۔ بتایا جاتا ہےکہ اترپردیش میں اب تک 1300 سے زیادہ تبلیغی جماعت سے منسلک لوگوں کی شناخت کی گئی ہے، جس میں 258 غیرملکی شہری شامل ہیں۔ یوپی حکومت نے سختی برتنےکا حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ تبلیغی جماعت سے منسلک افراد کی سخت نگرانی کی جائے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں اب تک تبلیغی جماعت سے منسلک 1330 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان میں 258 غیر ملکی شہری ہیں۔ ان سبھی کو کوارنٹائن کرکے جانچ کی جارہی ہے۔ 200 لوگوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے کی کارروائی پوری کی جارہی ہے۔ تمام لوگوں کے خلاف غیر قانونی پناہ دینےکا معاملہ درج ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ تبلیغی جماعت سےلوٹے ہرشخص کو ہرحال میں تلاش کرکے نکالا جائے، اس کی پوری نگرانی ہو۔ جو غیر ملکی ہیں، ان کے پاسپورٹ ضبط کرکےجانچ ہو۔ قانون کی خلاف ورزی کی ہے،تو این ڈی آر ایف ایکٹ کے تحت کارروائی ہو۔ جنہوں نےچھپایا ہے یا غیر قانونی طریقے سے پناہ دی ہے، ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
کوارنٹائن میں بھی سخت نگرانی کا حکم: یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ تبلیغی جماعت سے منسلک جن لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا، ان کی سخت نگرانی کی جائے۔ سوشل ڈسٹینسنگ اور ہیلتھ کے تمام پروٹوکول کا سختی سے نفاذ کرایا جائے۔ ساتھ ہی اگر وہ پولیس اہلکاروں یا طبی اہلکاروں کے ساتھ تعاون نہ کریں اور بدسلوکی کریں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نےکہا کہ تبلیغی جماعت کی غلطیوں کا خمیازہ پولیس اہلکاروں، طبی اہلکاروں (ڈاکٹر اور نرس) اور صوبہ کے باشندوں کو نہیں بھگتنے دیں گے۔ بشکریہ نیوز 18 ردو

The short URL of the present article is: http://harpal.in/P0qeD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.