Home / اہم ترین / تبلیغی جماعت کے 20 بیرونی شہری عدالت سے بری

تبلیغی جماعت کے 20 بیرونی شہری عدالت سے بری

ممبئی (ہرپل نیوز ، ایجنسی)21اکتوبر: ممبئی کی اندھیری میٹرو پولیٹن عدالت نے تبلیغی جماعت کے 20 بیرونی شہریوں کو باعزت بری کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ملزمین پر جو الزامات عائد کئے گئے تھے، وہ ثابت نہیں ہوئے ۔ عدالت نے کورونا وائرس وباء کے دوران نافذ لاک ڈاؤن میں ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں دہلی کے مرکز میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے ان 20 غیر ملکی شہریوں کے خلاف استغاثہ نے اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مجسٹریٹ آر آر خاں نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ اس ضمن میں گواہوں نے استغاثہ کا ذکر کرتے ہوئے گواہی دی کہ ملزمین نے پولیس کمشنر کے لاک ڈاؤن اصولوں اور حکم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر موجود دستاویزی ثبوت کے برخلاف ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ofIyh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.