Home / اہم ترین / تریپورہ معاملے پر گرج پڑی ممتا کہامودی حکومت کو آئین کی کوئی پرواہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ماننے کو تیار نہیں

تریپورہ معاملے پر گرج پڑی ممتا کہامودی حکومت کو آئین کی کوئی پرواہ نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ماننے کو تیار نہیں

کولکاتہ :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)23؍نومبر:   سیانی گھوش کی گرفتاری کولے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں مرکزی حکومت سے سوال کیا اور کہا کہ کہاں ہے قومی انسانی حقوق کمیشن یا مرکزی وزیر داخلہ یا (دفعہ )355کہاں ہے؟ حکومت ہند نے تریپورہ کو کتنے نوٹس بھیجے ہیں؟ انہیں آئین کی کوئی پرواہ نہیں، وہ صرف عوام کو دھوکہ دینا جانتے ہیں۔ آخرکار ان کی شکست طے ہے۔

بنرجی نے کہا کہ میں اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات کروں گی۔ وہ کوآپریٹو فیڈرلزم کے نام پر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ تریپورہ کا مسئلہ دہلی، ممبئی اور ہر جگہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات پر بھی عمل نہیں کر رہی ہے، یہ توہین عدالت ہے۔ انتظامیہ، بی جے پی اور خود وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظراندازکر رہے ہیں۔وزیر اعلی بنرجی نے کہا کہ میں آج دہلی جا رہی ہوں اور مجھے پرسوں وزیر اعظم سے بی ایس ایف اور بنگال میں ترقی سے متعلق دیگر مسائل کے بارے میں ملنا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ifmsG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.