Home / ریاستی خبریں / اندھرا ؍تلنگانہ / تلنگانہ حکومت نے بھی 12ویں بورڈ کا امتحان کیا منسوخ

تلنگانہ حکومت نے بھی 12ویں بورڈ کا امتحان کیا منسوخ

حیدرآباد :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)10؍جون :۔ تلنگانہ حکومت نے 12 ویں جماعت کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان منسوخ کردیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) کے امتحانات کورونا کی وجہ سے اپریل میں ملتوی کردیئے گئے تھے۔ لیکن اب بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تلنگانہ انٹر کا امتحان یکم مئی سے 19 مئی تک ہونا تھا۔ ٹی ایس انٹر کے سال دوئم کے طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات 29 مئی سے 7 جون تک ہونے والے تھے۔مرکزی حکومت کی جانب سے 12 ویں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں نے بھی بورڈکے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تلنگانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ٹی ایس ایس ایس سی) کے امتحانات پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں اور اس کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/K2hM2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.