Home / اہم ترین / تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی‘ عادل آباد گرم مقام

تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی‘ عادل آباد گرم مقام

حیدر آباد(ہرپل نیوز،ایجنسی)30اپریل:محکمہ موسمیات نے پیر کو خبردار کیا کہ مزید دو دنوں (48 گھنٹے) تک تلنگانہ کے شمالی اضلاع نرمل‘ عادل آباد‘ کمرم بھیم آصف آباد‘ منچریال‘ نظام آباد‘ کاما ریڈی‘ پدا پلی‘ جگتیال‘ کریم نگر‘ سدی پیٹ‘ راجنا سرسلہ‘ جئے شنکر بھوپال پلی‘ بھدرادری کتہ گوڑم‘ کھمم کے چند مقامات پر گرمی کی لہر ہنوز جاری رہے گی۔ یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 2اور 3مئی کے دوران اے پی کے شمالی ساحلی اضلاع سریکاکولم‘ وجیانگرم‘ وشاکھاپٹنم اور مشرقی ومغربی گوداوری میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ اے پی اور تلنگانہ میں آئندہ 5دنوں اور رائلسیما میں آئندہ 4دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ گذشتہ دن عادل آباد‘ نظام آباد اور دیگر اضلاع کے چند مقامات پر گرمی کی لہر تھی۔ اتوار کے روز عادل آباد‘ ریاست کا گرم ترین مقام تھا جہاں اعظم ترین درجہ حرارت 45.3ڈگری سلیس درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 41اور 28 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ آندھراپردیش میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس کڑپہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ وجئے واڑہ میں اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 40اور 28ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Lt2GC

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.