Home / اہم ترین / تمل ناڈو : لاک ڈاون میں19 جولائی تک توسیع ، دکانیں رات 9 بجے تک کھلیں گی

تمل ناڈو : لاک ڈاون میں19 جولائی تک توسیع ، دکانیں رات 9 بجے تک کھلیں گی

چنئی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 11؍جولائی:۔ تملناڈو سرکار نے کوویڈ۔19 کی وجہ سے ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو 19 جولائی تک بڑھا دیا ہے، تاہم ریاستی حکومت نے رعایت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہ نرمی پیر کی صبح 6 بجے سے نافذ ہوگی۔ جب گذشتہ جمعہ کو جاری کردہ گائیڈ لائنز کی ہدایات 12 جولائی تک ختم ہوجائیں گی۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نئے احکامات جاری کرکے دکانیں بند کرنے کے لئے وقت میں توسیع کی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق اب دکانیں رات 8 بجے کے بجائے 9 بجے بند رہیں گی۔ ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق ریستوران ، چائے دکانیں ، کھانے پینے کی دکانیں اور بیکری اب ایک گھنٹہ مزید یعنی شام 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔ یہاں صرف 50 فیصد لوگوں کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔

اس سے قبل یہ دکانیں صرف آٹھ بجے تک کھولے جانے کی اجازت تھی ریاستی حکومت نے ایس او پی کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی تھی۔ ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے لئے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ نیز پچھلے ہفتے کے حکم کے مطابق ، اسکول ، کالج ، تھیٹر ، بار ، سوئمنگ پول ، سو، چڑیا گھر ،پارکس وغیرہ بند رہیں گے۔

تمام سماجی ، سیاسی ، ثقافتی پروگراموں پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ کئی دیگر نرمیاں ، جن کا اعلان پچھلے ہفتے کیا گیا تھا ، بھی نافذ العمل رہیں گے۔تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک بلیٹن کے مطابق تمل ناڈو میں جمعہ کے دن کرونا کے کل 390 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ، جبکہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 69 افراد کی موت ہوئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zHACg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.