Home / اہم ترین / جاسوسی معاملہ: کانگریس کا بڑا دعویٰ، کہا راہل گاندھی کی فون ٹیپنگ کرائی گئی، مودی سرکار نے کی غداری

جاسوسی معاملہ: کانگریس کا بڑا دعویٰ، کہا راہل گاندھی کی فون ٹیپنگ کرائی گئی، مودی سرکار نے کی غداری

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 19؍جولائی:۔ جاسوسی اسکینڈل کی میڈیا خبروں پر کانگریس نے پیر کو مرکزی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ حکومت کو #راہل #گاندھی سمیت اپنی ہی کابینہ میں بیٹھے وزراء کی #فون #ٹیپنگ کی رپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر شہریوں کے بنیادی حقوق دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑکرنے کا کام کیا ہے۔

سرجے والا نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی سمیت ملک کے لیڈران، ملک کی مختلف معزز میڈیا تنظیموں کے صحافی اور آئینی عہدوں پربیٹھے لوگوں کی جاسوسی کرائی گئی ہے۔اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام تبدیل کرکے بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھنا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اب ملک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس بار غدار جاسوس حکومت ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر عوامی پلیٹ فارمز پر اخبارات اور نیوز پورٹلز کی خبریں منظرعام پر آچکی ہیں کہ مودی حکومت نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ ملک کے معزز ججوں اورآئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی جاسوسی کرائی ہے۔

جاسوسی اسکینڈل کے الزام پر حملہ آور موقف اختیار کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار خود ہی آئین پر حملہ کر رہی ہے، قانون کی حکمرانی پر حملہ کر رہی ہے، بنیادی حقوق اور آئین کے حلف پر حملہ کررہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/nn0zj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.