بھٹکل(ہرپل نیوز)6اپریل: جامعہ اسلا میہ بھٹکل میں اس سال عالمیت کی تکمیل کر نے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک الوداعی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فارغ ہونے والے طلبہ نے جامعہ سے اپنی وابستگی اور یہاں سے جدائی کی کیفیات بیان کیں ۔ طلبہ نے انتہائی درد میں ڈوب کر اپنے تاثرات بیان کئے ۔ اس موقع پر ذمہ داران جامعہ نے طلبہ کو زادراہ کے طور پر مستقبل کی زندگی کے لئے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر طلبہ کے سرپرستان اور شہر کے مقامی افراد بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ واضح رہے کہاس سال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے ساٹھ طلبہ نے عالمیت کی تکمیل کی جو آنے والے دنوں میں اپنی اعلی تعلیم کے لئے ممتاز تعلیم گاہوں کا رخ کریں گے ۔ اس موقع پر اساتذہ جامعہ اور ہمدردان جامعہ نے تمام فارغ طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عالمیت سےاس سال ساٹھ طلبہ کی فراغت۔الوداعی اجلاس میں فارغ طلبہ نے پیش کی اپنے تعلیمی سفر کی روداد
The short URL of the present article is: http://harpal.in/y8TxM