Home / اہم ترین / ’جنگل راج سے ڈرتے رہو، ایجاد کو برداشت کرتے رہو‘، رائے دہندگان پر لالو پرساد کا طنز

’جنگل راج سے ڈرتے رہو، ایجاد کو برداشت کرتے رہو‘، رائے دہندگان پر لالو پرساد کا طنز

پٹنہ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)12؍ستمبر: بہار کے سابق وزیراعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بزرگ مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے پالیتھن کی چادر کو اسٹریچر کی طرح استعمال کیے جانے پر طنز کرتے ہوئے اسے مسٹر نتیش کمار کی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگل راج سے ڈرتے رہو، ایجاد برداشت کرتے رہو۔لالو یادو نے سنیچر کو سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے پالیتھن شیٹ کو اسٹریچر کی طرح استعمال کرتے ہوئے تین لوگوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ نتیش کمار نے پالیتھن والے اسٹریچر کی ایجاد کی۔ دنیا کو پاگل پن سے بھری 16سالہ حکمرانی کی جھلک اور طاقت دکھائی۔آر جے ڈی کے صدر نے مزید لکھا کہ بہار کے بدعنوان اور مرتے ہوئے محکمہ صحت کے انقلابی حیرت انگیز کرشمے سے عالمی طبی دنیا حیران۔ انہوں نے بہار کے رائے دہندگان پر طنز کیا اور کہا ’جنگل راج سے ڈرتے رہیے، ایجاد جھیلتے رہیے‘۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4E4PB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.