نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)12؍مئی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی کے جہانگیرپوری تشدد معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کا نام عبدل عرف راجہ ہے جسے ٹیم نے جہانگیر پوری سے ہی گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر تشدد کے دن بھیڑ میں شامل ہو کر تشدد بھڑکانے اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کرائم برانچ کی تحویل میں دو ملزمین ہیں جن میں عبدل عرف راجہ اور تبریز انصاری شامل ہیں۔رام نومی کے دن ہوئے تشدد میں اب تک دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 34 لوگوںکو گرفتار کیا ہے۔ جن میں تین نابالغ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے تشدد کے اہم ملزم تبریز کو ہفتہ کو گرفتار کیا ہے۔