Home / اہم ترین / حجاج کرام نے جمرات پر شیطان کو ماری کنکریاں، سوشل ڈسٹنسنگ ، فیس ماسک کے ساتھ جراثیم سے پاک کنکریوں کا بھی کیا گیا تھا انتظام

حجاج کرام نے جمرات پر شیطان کو ماری کنکریاں، سوشل ڈسٹنسنگ ، فیس ماسک کے ساتھ جراثیم سے پاک کنکریوں کا بھی کیا گیا تھا انتظام

جدہ:(ایجنسی)31جولائی ۔کورونا وبا کے پیش نظر حج 2020 کے دوران عازمین کا انتہائی محتاط طریقے سے ارکان حج کی تکمیل کا سلسلہ دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہا ہے۔ رکن اعظم وقوف عرفہ مکمل کرنے کے بعد مومنین جمعرات کی شام کو ہی مزدلفہ پہنچ گئے تھے، اور پھر جمعہ کو منیٰ میں انھوں نے بڑے شیطان 'العقبہ' کو کنکریاں ماریں۔ اس دوران سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) کا خاص خیال رکھا گیا اور چھوٹے چھوٹے گروپ کو ہی ایک ایک کر کے رمی جمرات کی اجازت ملی۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رمی جمرات کے پہلے دن کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جس میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ عازمین حج چہرے پر ماسک لگائے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ بھی بنائے ہوئے ہیں۔ خواتین بھی چہرے پر ماسک لگا کر کنکریاں علامتی شیطان کی طرف پھینکتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کنکریاں فرزندانِ توحید کو ایک پلاسٹک کے پیکٹ میں ملی تھیں جو کہ جراثیم سے پوری طرح پاک تھیں۔ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے سعودی وزارت نے یہ انتظام کیا تھا ورنہ پہلے مزدلفہ میں ہی عازمین حج کنکریاں چن لیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قومی مرکز برائے انسداد امراض کے حوالے سے یہ بیان میڈیا میں پہلے ہی سامنے آ چکا ہے کہ رواں‌سال حج سیزن پر صحت پروٹوکول کی روشنی میں حجاج کرام سینیٹائز کی گئی جراثم سے پاک اور پیک شدہ کنکریاں فراہم کی گئی ہیں۔ بیان میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ میکانیزم کے مطابق رمی جمرات کے لیے حجاج کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایک وقت میں ایک سے زاید گروپ کو رمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ رمی جمرات کے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کرام ایک دوسرے کے درمیان ڈھائی میٹر کے فاصلے پر ہوں‌ گے۔ بشکریہ قومی آواز

The short URL of the present article is: http://harpal.in/vpA0z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.