Home / اہم ترین / ’حکومت بتائے کہ لاک ڈاؤن سے کیا ہوا فائدہ‘

’حکومت بتائے کہ لاک ڈاؤن سے کیا ہوا فائدہ‘

نئی دہلی(ہرپل نیوز؍ایجنسی)16؍ستمبر: راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کے روز کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مارچ میں اچانک قومی سطحی لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پورا ملک حیران ہو گیا تھا اور اس وبا نے ملک میں ہیلتھ کیئر سے منسلک انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا سے نمٹنے میں سرکاری اسپتالوں کی خستہ حالی کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں 70 فیصد کورونا متاثر داخل ہوتے ہیں وہاں محض 30 فیصد آئی سی یو بیڈ مہیا ہیں جبکہ 70 فیصد افراد کو آئی سی یو بیڈ کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کی طرف جانا پڑا ہے۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کورونا وبا سے بڑے تلخ تجربات ملے ہیں۔ ہیلتھ انفراسٹرکچر کی کمیوں کو دور کرنے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک اوبرائن نے کورونا وبا سے نمٹنے میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لگن کے سبب کووِڈ۔19 کو قابو کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر وبا سے نمٹنے میں تاخیر سے کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ 30 جنوری کو پہلا کورونا کیس سامنے آ گیا تھا۔ اس کے دو ماہ بعد حکومت بیدار ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران حکومت اپنی شبیہ بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5fQol

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.