Home / اہم ترین / دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مسابقہ حفظ قرآن کا انعقاد ۔ جامعہ اسلامیہ سے فارغ بھٹکل کے تین طلبہ کو امتیازی مقام،جامعہ اسلامیہ اورجمعیۃ الحفاظ بھٹکل میں خوشی کی لہر

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مسابقہ حفظ قرآن کا انعقاد ۔ جامعہ اسلامیہ سے فارغ بھٹکل کے تین طلبہ کو امتیازی مقام،جامعہ اسلامیہ اورجمعیۃ الحفاظ بھٹکل میں خوشی کی لہر

بھٹکل ،لکھنؤ(ہرپل نیوز، تعظیم قاضی ) 9 فروری: ملک کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ میں مسابقہ حفظ قرآن سال 2019 – 2020 اپنے نوارانی لمحات کے ساتھ اختتام کو پہنچا ۔ اس مقابلہ کے مختلف زمروں میں کل 150 طلبیہ نے حصہ لیا تھا جس کے فرع ثالث علیا یعنی مکمل قرآ ن مجید کے حفظ مقابلے میں کل 36 طلباء میں5 ممتاز طلبہ میں سے 3 طلبہ کا شمار بھٹکل کے جامعہ اسلامیہ سے فارغ ہونےوالوں میں تھا جس کے بعد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جمعیۃ الحفاظ سمیت ندوہ میںم وجود بھٹکلی اساتذہ اور طلبائے بھٹکل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔امتیازی مقام حاصل کرنےوالے طلبہ میں شہباز کڑپاڑی،فرقان شاہ بندری،جمال مالکی شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے سابق استاذشعبہ حفظ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤحافظ جمیل احمد رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں اس قسم کے مقابلے منعقد کئے جاتے رہے ہیں ۔ اس بار منعقد ہونے والے 9ویں مسابقہ میں بھٹکلی طلبہ کی شاندار کارکردگی کے بعد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کے ذمہ داران نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
اس موقع پر ہرپل آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مہتم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے طلبہ کی اس کار کردگی پر بے پناہ مسرت کا اظہار کیا اور جامعہ وارباب جامعہ ، اساتذہ و طلبہ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی ۔ مولانا نے کہا کہ جامعہ میں حفظ قرآن کا نظام بہت ہی مستحکم ہے اور بالخصوص عالیہ درجات اور عالمیت کے طلبہ کے حفظ پر بڑی توجہ دی جاتی ہے اور یہ کا میابی اسی محنت کا نتیجہ ہے ۔ مولانا نے تمام کامیاب طلبہ اور ان کے سر پرستوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے مزید آگے بڑھنے کی دعا دی ۔ اسی بیچ سابق صدر جمیت الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے اس بہترین مظاہرے سے جمعیت کا بھی تعارف ہو گا اور بڑے پیمانے پر لوگوں کوجامعہ اسلامیہ کے حفظ کے معیار کا بھی اندازہ ہوگا ۔ ہر پل آن لائن اپنے منتظمین و منتسبین کی طرف سے تمام کامیاب طلبہ کے حفظ میں استحکام و پختگی کے لئے دعا گو ہے ۔ ندوہ کے عباسیہ ہال میں کل بعد نماز مغرب تقسیم انعامات کی خوبصورت نشست منعقد ہوئی جس میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمٰن اعظمی ندوی سمیت دیگراساتذہ وطلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/yFfD6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.