Home / اہم ترین / دالیں،تیل، آلو اور پیاز اب ضروری اشیا نہیں۔ان چیزوں کی مہنگائی پراب نہیں کیاجا سکے گا احتجاج؟ راجیہ سبھا میں ساڑھے تین گھنٹوں میں سات بلوں کو ملی منظوری۔

دالیں،تیل، آلو اور پیاز اب ضروری اشیا نہیں۔ان چیزوں کی مہنگائی پراب نہیں کیاجا سکے گا احتجاج؟ راجیہ سبھا میں ساڑھے تین گھنٹوں میں سات بلوں کو ملی منظوری۔

حکومت نے تیسرا زرعی بل بھی راجیہ سبھا میں بل منظور کرا لیا، ذخیرہ اندوزی کو کھلی چھوٹ ، جواز پیش کیا کہ اس سے زراعت کے شعبے میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، بل کو کسان اور صارف دونوں کیلئے فائدہ مند قراردیا
نئی دہلی (ہرپل نیوز، ایجنسی) 23ستمبر:خود کو غریب دوست باور کرانےوالی مودی سرکار کی نظر میں زرعی اجناس، دالیں، تلہن، تیل، آلو اور پیاس اب ضروری اشیاء نہیں ہیں۔ حکومت نے انہیں ضروری اشیاء کی فہرست سے باہر نکالنے کیلئے ایک بل کو منگل کو راجیہ سبھا میں منظور کروالیا۔
ضروری اشیاء (ترمیمی ) بل جسے ۱۵ ستمبر کو لوک سبھا میں منظور کروالیا گیا تھا،کو منگل کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کرلیاگیا۔ یہ بل اس آرڈیننس کی جگہ پر لایاگیا ہے جو جون میں جاری کیاگیاتھا۔ بل کا مقصد نجی سرمایہ کاروں کو راحت پہنچانا ہے اوراس اندیشے سے نجات دلانا ہے کہ انہیں اپنے کاروبار کے دوران بہت زیادہ ضوابط کاسامنا کرنا پڑےگا۔حکومت کےمطابق پیداوار، ذخیرہ کرنے ، نقل و حمل، تقسیم اور سپلائی کی آزادی سے معیشت کو ترغیب ملے گی اور زرعی شعبے میں نجی شعبے نیز براہ راست غیر ملکی سرمائے کا راستہ ہموار ہوگا۔
ساڑھےتین گھنٹے میں سات بل منظور:مودی سرکار نے منگل کو ساڑھےتین گھنٹے میں سات بل منظور کروا لئے۔ ان میں دالوں، تیل، آلو اور پیاز جیسی بنیادی ضرورت کی چیزوں کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کرنے کا بل بھی شامل ہے۔یہ بل ایسے وقت میں منظور کرائے گئےہیں جب اپوزیشن اپنے ۸اراکین کی معطلی کے خلاف راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ بلوں کی منظوری کے وقت ایوان کی کارروائی میں صرف بی جےپی اوراس کی اتحادی پارٹیوں کے اراکین موجود تھے۔ مختصر بحث اور وزیر کے مختصر جواب کے ساتھ بل منظور کرلئے گئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/L5sS7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.