Home / اہم ترین / دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد پیپرلیس شہربن گیا

دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد پیپرلیس شہربن گیا

دبئی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 13؍دسمبر:دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔شیخ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے 35 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوگی۔یہ دبئی کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے۔ دبئی حکومت کی تمام اندرونی اوربیرونی لین دین اوردیگرمعاملات اب 100 فیصد ڈیجیٹل ہوچکے ہیں جو سرکاری سروسز پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ہیں۔امریکہ، برطانیہ ، یورپ اورکینیڈا بھی سسٹم کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/HGtJo

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.