Home / ریاستی خبریں / اندھرا ؍تلنگانہ / دردناک خبر : آکسیجن ملنے پانچ منٹ کی تاخیر۔ کورونا کے 11 مریضوں نے توڑا دم

دردناک خبر : آکسیجن ملنے پانچ منٹ کی تاخیر۔ کورونا کے 11 مریضوں نے توڑا دم

تروپتی (ہرپل نیوز, ایجنسی) 12مئی: تروپتی کے روجا ہاسپٹل کے آئی سی یو میں پیر کی شب آکسیجن سپلائی میں مسئلہ کی وجہ سے کووڈ۔19 کے کم از کم 11 مریض فوت ہوگئے۔ ضلع کلکٹر چتور ایم ہری نارائنن نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آکسیجن سیلنڈر کو دوبارہ لوڈ کرنے میں 5 منٹ کا وقت صرف ہوا جس کی وجہ سے 11 مریض فوت ہوگئے۔ سری نارائنن نے بتایا کہ آکسیجن سپلائی 5 منٹ کے اندر بحال کردی گئی اور اب ہر چیز نارمل ہے‘ اس کی وجہ سے ہم مزید اموات کو روکنے میں کامیاب ہوئے۔ تقریباً 30 ڈاکٹرس مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے آئی سی یو پہنچ گئے۔ کلکٹر نے بتایا کہ آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے اور مناسب سپلائی جاری ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کریں اور اس بات یقینی بنائے کہ اس طرح کے مزید واقعات نہ ہوں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DYm68

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.