Home / اہم ترین / دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ،پی ایم مودی نےکیاوالہانہ استقبال

دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ،پی ایم مودی نےکیاوالہانہ استقبال

احمد آباد،(ہرپل نیوز/ایجنسی)24/فروری :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد پہنچے گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘اور اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ آگرہ پہنچے:امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاج محل کے دیدار کیلئے آگرہ کے کھیریا ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ کے ساتھ اہلیہ میلانیا ، بیٹی اور داماد بھی ہیں۔اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا. اس دوران ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کو سینکڑوں فنکاروں نے`میور نریتیا` پیش کرکے خوش آمدید کیا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تاج محل کا دیدارکرنے پہنچ گئے ہیں۔ان کے ساتھ میلیانا ٹرمپ بھی موجود ہیں۔ یہاں انہوں نے وزیٹر بک میں اپنا پیغام بھی لکھا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1SZZv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.