Home / اہم ترین / دہشت گرد سمجھ کرامریکی فضائیہ نے اپنے ہی دوستوں پربرسائے بم، 17 کی ہوگئی موت

دہشت گرد سمجھ کرامریکی فضائیہ نے اپنے ہی دوستوں پربرسائے بم، 17 کی ہوگئی موت

کابل( ایجنسی)18افغانستان میں امریکہ کی طرف سے بڑی چوک سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ہیلمنڈ صوبہ میں طالبان سے مقابلہ کرنے پہنچی افغان پولیس پرہی غلطی سے امریکہ نے بم گرادیئے۔ اس حملے میں 17 افغان پولیس اہلکارمارے گئے جبکہ 14 شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔

ہیلمنڈ صوبہ کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلمنڈ صوبہ کے نہرسراج جیل کی ہے۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں اورطالبان کے درمیان جاری مڈبھیڑ کے بعد امریکی فضائیہ سے مدد مانگی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہےکہ جب تک امریکہ کی طرف سے مدد کی گئی تب تک ہائی وے طالبانیوں کوسیکورٹی چیک پوسٹ سے پیچھے ہٹانےکے لئے افغان پولیس کو بلایا گیا تھا۔

افغانستان پولیس سیکورٹی چیک پوسٹ سے طالبانیوں کو پیچھے دھکیل ہی رہی تھی کہ امریکی فضائیہ نے فضائی حملے کردیئے۔ اس حملے میں طالبان کوتواتنا نقصان نہیں ہوا، لیکن افغان پولیس کے17 پولیس اہلکارمارے گئے۔ ہیلمنڈ صوبہ کے گورنرعمرذواق کے ترجمان نےاس حادثہ کی تصدیق کی ہے اورکہا ہے کہ اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں طالبان کی طرف سے یاری یوسف احمدی نےکہا ہے کہ امریکہ کی فوج نےاپنے ہی ساتھیوں پرحملے کرکے35 پولیس اہلکاروں کوماردیاہے، جس میں چارکمانڈربھی شامل تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/CdRJz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.