Home / اہم ترین / دہلی فسادات: پولیس کی چارج شیٹ میں یوگیندر، یچوری اور اپوروانند کے نام شامل

دہلی فسادات: پولیس کی چارج شیٹ میں یوگیندر، یچوری اور اپوروانند کے نام شامل

نئی دہلی (ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍ستمبر: اس سال فروری میں دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں کئی روز تک ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں پولیس کے ذریعہ داخل کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کچھ ایسے نام شامل کئے گئے ہیں جن پر سماج کا ایک بڑا طبقہ حیرت زدہ ہے۔ دہلی پولیس نے جن لوگوں کے نام اس چارج شیٹ میں شامل کئے ہیں ان میں سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری،سوراج ابھیان کے رہنما یوگیندر یادو، معروف ماہر اقتصادیات جیتی گھوش، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند اور ڈاکیومینٹری فلم ساز راہل رائے سمیت کئی سماجی کارکنان شامل ہیں، ان سبھی پر دنگوں کی ساز رچنے کا الزام ہے۔

الزام میں شامل کیا گیا ہے۔
نوجیون میں شائع خبر کے مطابق چارج شیٹ میں پولیس کا دعوی ہے کہ جعفرآباد تشدد سے جڑے معاملہ میں گرفتار دیوانگنا کالیتا اور نتاشا ناروال نے نہ صرف فساد میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے بلکہ کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے مخالف مظاہروں میں اپوروانند ، راہل رائے اور جیتی گھوش نے ان کی رہنمائی کی۔دونوں نے اعتراف کیا کہ دسمبر میں دریا گنج میں اور فروری میں جعفرآباد میں ان مظاہروں کو منظم کرنے کا کام ان تینوں کے کہنے پر کیا۔
واضح رہے اس معاملہ میں دیونگنا کالیتا اور نتاشا ناروال کو مئی میں گرفتار کیا تھا جبکہ گلفشاں کو جولائی میں گرفتار کیا تھا۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/X6zkt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.