Home / اہم ترین / دہلی فساد کے متاثرین کے لئے مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی عوام سے اپیل

دہلی فساد کے متاثرین کے لئے مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی عوام سے اپیل

حیدرآباد(ہرپل نیوز/پریس ریلیز)2مارچ:مولانا حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے دہلی فساد کے متاثرین کے لئے اہل خیر حضرات اور عوام سے اُن کے تعاون کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ دہلی کے حالیہ فسادات میں جس کا سلسلہ گذشتہ چار دنوں تک جاری رہاتھا۔بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ ان کی تفصیلات اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ آپ تک پہنچ رہی ہیں۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی نے ابتدائی ریلیف کے کاموں کا آغام کر دیا ہے۔ ایسے افراد کی بڑی تعداد ہے جو نان و شبینہ کے لئے محتاج ہو چکے ہیں۔ اشیاء خرد و نوش اور داؤں وغیرہ کی شدید ضرورت ہے۔ تاجرین کامال و اسباب بھی لوٹ لیا گیا ہے کئی ۔لوگوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں ان کی بھی ایک بڑی تعداد ہیں انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مصیبت کے موقع پر انسانی ہمدردی کے ناطے آگے آئیں اور متاثرین کی مدد کے لئے دست تعاون دراز کریں۔ اہل خیر اور صاحب ثروت افراد سے خصوصی گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ان متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ زر تعاون کریں۔

پریس سکریٹریکے مطابق رقومات جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کے بیت المال میں جمع کروائی جاسکتی ہیں یا جماعت اسلامی ہند کے مقامی دفاتر میں یا پھر راست مرکز جماعت کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر کی جاسکتی ہیں۔

DELHI

Markaz Relief Fund Jamaat-e-Islami Hind

A/c.No.1447308475

IFSC CODE:CBINO.282953

Central Bank of India

Br.Sukhdev Vihar, New Delhi

Mob:09818811829

Whatsapp No.9810814472

TELANGANA

Jamaat-e-Islami Hind Telangana (Hyderabad)

State Bank of India

Br.Miralam Mandi

Jamaat-e-Islami Hind Telangana

A/c.No.(CA) 30526486476

IFSC CODE :SBIN0004904

PAN:AAATJ3324L

Mob/Whatsapp:9704049991

Off:040-24577730

The short URL of the present article is: http://harpal.in/g2rXT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.