Home / اہم ترین / دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اروند کیجریوال اتوار کو لیں گے حلف

دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اروند کیجریوال اتوار کو لیں گے حلف

نئی دہلی (ہرپل نیوز، ایجنسی) ، فروری 13: اروند کیجریوال اتوار کے روز مسلسل تیسری بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی یہ تقریب رام لیلا گراؤنڈ میں ہوگی۔یہ اعلان کیجریوال نےلیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کے بعد کیا۔کیجریوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں عآپ کے قانون سازوں کے ذریعے دہلی اسمبلی میں عآپ کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کی۔عآپ نے دہلی اسمبلی میں 70 میں سے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جس میں ووٹوں کا کل حصہ 53.57 فیصد ہے۔باقی آٹھ نشستوں پر بی جے پی فتح یاب ہوئی، جس نے کل ووٹوں کا 38.51 فیصد حاصل کیا۔تاہم کانگریس ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اس کا اختتام 4.26 فیصد ووٹ شیئر پر ہوا۔”سسیودیا، راگھو چڈھا، آتشی، گوپال رائے اور ستیندر جین سمیت آپ کے 11 بڑے ناموں نے بھی فتح حاصل کی۔ اوکھلا سے عآپ کے امیدوار امانت اللہ نے بہت بڑے فرق سے جیت حاصل کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cizZz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.