Home / اہم ترین / دہلی کے کئی علاقوں میں چلابلڈوز ، مدن پور کھادر میں 6 منزلہ عمارت مسمار

دہلی کے کئی علاقوں میں چلابلڈوز ، مدن پور کھادر میں 6 منزلہ عمارت مسمار

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)12؍مئی: راجدھانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایم سی ڈی کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ایم سی ڈی کا بلڈوزر دہلی کے کملا مارکیٹ علاقے اور چاندنی محل علاقے میں چلایا جائے گا۔ اس دوران کئی مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں شہر کے مدن پور کھادر کے کنچن کنج سے 6 منزلہ عمارت پر بلڈوزر چلنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم سی ڈی کے اہلکار عمارت پر بلڈوزر چلا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو ہتھوڑے چلاتے بھی دیکھا گیا ہے۔یہاں عآپ ایم ایل اے امانت اللہ ایم سی ڈی کی کارروائی کو روکنے پہنچے ۔ تاہم انہیں پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عآپ لیڈر حکومت کی کارروائی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرنے سے باز نہ آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عآپ لیڈر نے کہا کہ غریبوں کے گھر کو بچانا سرکاری کام میں کیسے رکاوٹ بن سکتا ہے؟ ہم نے کوئی پتھر نہیں مارا، کوئی دھکا نہیں مار، کوئی نعرہ نہیں لگایا۔ اگر غریب کا گھر بچانا سرکاری کام میں رکاوٹ ہے تو پولیس مجھے گرفتار کرے۔ لیکن غریبوں کے گھر چھوڑ دو۔

واضح رہے کہ رام نومی کے موقع پر دہلی کے جہانگیر پوری میں جلوس پر پتھراؤ کے بعد ایم سی ڈی کی طرف سے بلڈوزر کی کارروائی جاری ہے۔ ایک طرف جہاں لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اس معاملے پر بہت زیادہ سیاست کی جا رہی ہے۔ اس پورے معاملے میں تنازعہ یہ ہے کہ ایک خاص برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اس کارروائی کے بارے میں نوٹس نہیں دیا گیا۔ مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی پائی گئی۔ اس سے پہلے جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں ایم سی ڈی نے بلڈوزر کی کارروائی کی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1dTNy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.