Home / اہم ترین / دہلی ہائی کورٹ نے 12سال سے جیل میں بندمحمد حکیم کی ضمانت منظور کی

دہلی ہائی کورٹ نے 12سال سے جیل میں بندمحمد حکیم کی ضمانت منظور کی

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)6؍اکتوبر:2008 کے سیریل دھماکے میں ملزم محمد حکیم کو دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔ دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالت ایک ڈاکٹر کی طرح ہے جو لوگوں کے آئینی حقوق کو مرنے سے بچاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2008 کے سیریل بلاسٹ کے ملزم محمد حکیم فروری 2009 سے عدالتی حراست میں ہیں اور اب بھی نچلی عدالت میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس سال مارچ میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ملزم محمد حکیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد ملزم کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دلیل دی گئی کہ ملزم 12 سال 6 ماہ سے زائد عرصے سے عدالتی تحویل میں ہے۔ اب تک 256 لوگوں نے نچلی عدالت میں اس کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہی دی ہے اور 60 شہادتیں آنا باقی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم محمد حکیم اس جرم کے لیے ایک دہائی سے زائد عرصے سے جیل میں ہے جو ابھی تک اس پرثابت نہیں ہوا۔ یہ ان کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/MZodu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.