Home / اہم ترین / رائے پور ریلوے اسٹیشن پرسی آر پی ایف جوانوں کو لے کر جارہی ٹرین میں دھماکہ، 6 جوان زخمی

رائے پور ریلوے اسٹیشن پرسی آر پی ایف جوانوں کو لے کر جارہی ٹرین میں دھماکہ، 6 جوان زخمی

رائے پور: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)17؍اکتوبر:مرکزی ریزرو پولیس فورس کے چھ اہلکار رائے پور میں دھماکے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک جوان کی حالت تشویشناک ہے۔ جسے رائے پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ رائے پور ریلوے اسٹیشن پر اگنیٹر سیٹ والے باکس کے گرنے کی وجہ سے ہوا۔

دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے لوگ بھی حیران رہ گئے۔ خوش قسمتی سے دھماکہ زیادہ طاقتور نہیں تھا ورنہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔یہ دھماکہ رائے پور ریلوے اسٹیشن پر سی آر پی ایف اہلکاروں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین میں ہوا۔

معلومات کے مطابق ٹرین میں اگنیٹر سیٹ والا ڈبہ فرش پر گرا تھا جو بعد میں پھٹ گیا۔ دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ حالانکہ یہ دھماکہ بہت طاقتور نہیں تھا۔ اس کے باوجود ریلوے اسٹیشن پر موجود لوگ دھماکے کی آواز سن کر حیران رہ گئے۔ تاہم بعد میں اس واقعے کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

دھماکے کی وجہ سے ٹرین میں سفر کرنے والے چھ جوان زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ سی آر پی ایف جوانوں کو لے کر جانے والی خصوصی ٹرین جھارسوگڈا سے جموں توی جا رہی تھی۔

دھماکے کے وقت ٹرین رائے پور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی۔ اس واقعہ میں چھ زخمیوں میں سے ایک جوان کی حالت نازک ہے، جسے رائے پور کے نارائنا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/TYF0W

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.