Home / اہم ترین / راجستھان میں دلت کے قتل پر کانگریس مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے:مایاوتی

راجستھان میں دلت کے قتل پر کانگریس مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے:مایاوتی

لکھنؤ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)11؍اکتوبر: راجستھان میں دلت کا پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں سیاسی مفاد کے لئے کسانوں کی اموات پرمگرمچھ کے آنسو بہانے والی کانگریس کیا دلت پریوار کو 50لاکھ روپئے کا مالی تعاون دے گی۔مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ میں کہا’ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں دلت کا پیٹ پیٹ کر قتل کیا جانا کافی تکلیف دہ و شرمناک ہے لیکن کانگریس ہائی کمان چپ کیوں ہے ۔کیا چھتیس گڑھ و پنجاب کے وزیر اعلی وہاں جاکرمتاثرہ خاندان کو 50۔50لاکھ روپئے کا مالی تعاون دیں گے ۔ بی ایس پی جواب چاہتی ہے ورنہ دلتوں کے نام پر مگرمچھ کے آنسو بہانہ بند کریں۔انہوں نے لکھیم پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بی جے پی اپنے وزیر کا خود استعفی لے ۔ ایسی صورت میں ہی کسان پریواروں کو انصاف کی امید ہوسکتی ہے ۔بی ایس پی سربراہ نے کہا’یوپی کے لکھیم پور کھیری تشدد میں مرکزی وزیر کے بیٹے کا نام سرخیوں میں آنا یہ بی جے پی حکومت کے طرز عمل پر متعدد سوالات کھڑے کرتا ہے ۔ ایسے میں بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی اپنے وزیر بیٹے سے خود استعفی لے اسی وقت کسانوں کو انصاف کی امید ہوسکتی ہے ۔جموں۔کشمیر میں ہندو اور سکھ سماج کے لوگوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ جموں۔کشمیر میں آئے دن دہشت گردوں کے ذریعہ بے گناہوں کا کیا جارہا بہیمانہ قتل کافی تکلیف دہ ہے ۔مرکزی حکومت سخت قدم اٹھائے بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ftKvB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.