Home / اہم ترین / راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو الیکشن ہوگا

راجیہ سبھا کی 57 سیٹوں کے لیے 10 جون کو الیکشن ہوگا

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍مئی:ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھاکی جون اور اگست کے درمیان خالی ہونے والی 57 نشستوں کے لیے انتخابات 10 جون کو ہوں گے۔ بھارت میں صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے راجیہ سبھا کے ان انتخابات کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس وقت ایوانِ بالا میں 95 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور انتخابات کے بعد یہ دوبارہ 100 کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔

ویسے راجیہ سبھا میں نامزد ممبران پارلیمنٹ کی سات سیٹیں بھی اس وقت خالی ہیں۔جن اراکین کی میعادجون-اگست کے تین مہینوں کے دوران ختم ہو رہی ہے، ان میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن، وزیر تجارت پیوش گوئل، اقلیتی امورکے وزیر مختار عباس نقوی شامل ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ منتخب ہونا ضروری ہو گا۔ دوسری طرف اہم اپوزیشن کانگریس کے پی چدمبرم، کپل سبل،جئے رام رمیش اورامبیکا سونی جیسے بڑے لیڈروں کی میعاد بھی ختم ہونے والی ہے،

اس لیے پارٹی انہیں ایوان میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ تمل ناڈو اور مہاراشٹر سے 6-6، بہار سے 5، کرناٹک، راجستھان اور آندھرا پردیش سے 4-4، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ، پنجاب، جھارکھنڈ، ہریانہ، چھتیس گڑھ سے 3-3 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی اورتلنگانہ۔ 2-2 اور اتراکھنڈ سے ایک سیٹ پر الیکشن ہوں گے۔ بہار سے سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی سیٹ پر بھی الیکشن ہونے والاہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ انتخابات کے اس مرحلے کے بعد دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن 24 مئی 2022 (منگل) کو جاری کیا جائے گا، نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 ہے۔ ووٹنگ 10 جون 2022 (جمعہ) کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن شام 5 بجے شروع ہوگی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dev5o

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.