Home / اہم ترین / راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کاروائی کورونا کی وبا کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کاروائی کورونا کی وبا کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

نئی دہلی(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 23؍ستمبر: کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مانسون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جا رہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔

نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کیے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 معاملے اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7ro91

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.