Home / اہم ترین / راج ناتھ سنگھ کی تہران میں ایرانی وزیر دفاع کےساتھ میٹنگ

راج ناتھ سنگھ کی تہران میں ایرانی وزیر دفاع کےساتھ میٹنگ

نئی دہلی(ہرپل نیوز؍ایجنسی)6؍ستمبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس کا دورہ کرکے واپسی کے دوران ہفتہ کے روز ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عامر ہاشمی سے دوطرفہ بات چیت کی۔

سنگھ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کے روز ہندوستان روانہ ہوگئے۔ ایرانی وزیر دفاع نے مسٹر سنگھ سے تہران میں رکنے اور گفت و شنید کی درخواست کی تھی۔

دونوں وزیر دفاع کے مابین یہ بات چیت خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں ہوئی۔ دونوں لیڈران نے ہندوستان اور ایران کے درمیان سالہا سال پرانے ثقافتی ، لسانی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔

انہوں نے افغانستان میں امن و سلامتی سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ، نیز دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JO6Kd

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.