Home / اہم ترین / راہل گاندھی کی یاترا میں لگے مودی کے نعرے

راہل گاندھی کی یاترا میں لگے مودی کے نعرے

اندور:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)28؍نومبر: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پیر کے روز شہر کے بڑا گنپتی چوراہے سے شروع ہوئی۔ جب یاتراسانویر روڈ پر ماڈرن روڈ چوراہے کے قریب پہنچی تو دو نوجوانوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔

راہل نے جب انہیں بلانے کو کہا تو دونوں نوجوان بھاگ نکلے۔ مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا پیر کے روز6واں دن ہے۔ یاترا صبح بڑا گنپتی سے روانہ ہوئی۔

یاترا جنسی چوراہا روڈ سے کیلا میدان سے ہوتی ہوئی مری ماتا چوراہے پر پہنچی۔یاترا نے راستے میں ہوٹل میری مرضی میں چائے کا وقفہ کیا۔

اس کے بعد یاترا ایم ایل اے سنجے شکلا کے گھر کے سامنے سے گزری اور بان گنگا کے راستے لوکوش چوراہے پر پہنچی۔

یاترا کا اروبندو اسپتال کے سامنے ڈرون سے پھولوں کی پنکھڑیوںبارش کر کے خیر مقدم کیا گیا۔پیر کو یاترا شام میں ایک رات قیام کرے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qYiOl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.