Home / اہم ترین / روزنامہ منصف حیدرآباد کے ایڈیٹر ان چیف خان لطیف محمد خان کا سانحہ ارتحال اردو صحافت کا بڑا نقصان امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر ذمہ داران جماعت کا تعزیتی بیان۔

روزنامہ منصف حیدرآباد کے ایڈیٹر ان چیف خان لطیف محمد خان کا سانحہ ارتحال اردو صحافت کا بڑا نقصان امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر ذمہ داران جماعت کا تعزیتی بیان۔

حیدرآباد (ہرپل نیوز، حسام الدین )7اگست: خان لطیف محمدخان (ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف وچیرمین منصف ٹی.وی)کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ خان لطیف محمدخان ملت کے سچے اورمخلص بہی خواہ تھے اور انہوں نے ملت کی خدمت کے لیے صحافت کو ذریعہ بنایا۔مرحوم نے روزنامہ منصف اورمنصف ٹی.وی کے ذریعے ملک کی اردو صحافت کو ایک نیا وقار عطاکیا۔وہ اپنے اخبار وٹی وی چینل کے ذریعہ سچائی، دیانت داری اور صحافتی اقدار کو فروغ دینے کے علاوہ اُمت کے مسائل کی بھی بھرپور نمائندگی کرتے رہے۔امیر جماعت نے مزید کہا کہ خان لطیف محمدخان مسلمانوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو عام کرنے اور امت کی معاشی بہتری کے لیے بھی مختلف کوششوں کا حصہ رہے۔ خان صاحب کی وفات سے ہندوستان کے مسلمان ایک دردمند دل رکھنے والے دانشور سے محروم ہوگئے ہیں۔خان لطیف محمدخان کی وفات سے حیدرآباد کے صحافتی و سماجی میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔امیر جماعت اسلامی ہندنے ان کے حق میں دعا کی ہے اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں داخل فرمائے اور ان کی تمام خدمات کو قبول کرے
اس بیچ تلنگانہ کے امیر حلقہ نے کہا ہے کہ خان لطیف محمد خان (ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف و چیرمین منصف ٹی وی) کی وفات ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ان کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان لطیف محمدخان نے روزنامہ منصف کے ذریعے حیدرآباد کی اردو صحافت کو ایک نیا موڑ عطاکیا۔اپنے اخبار میں معیاری صحافت اور صحافتی اقدارکو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے مسائل کی بھرپور نمائندگی بھی کرتے رہے۔ خان لطیف محمد خان ملت میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھی کافی فکرمند رہتے تھے اور حیدرآباد میں معیاری پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے استحکام میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ وہ سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے روح رواں اور صدر رہے۔جس کے ذریعہ قدیم و جدید شہر حیدرآباد میں کئی تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔ ان سب کے علاوہ خان لطیف محمد خان ایک دردمند دل رکھنے والے انسان تھے۔خان لطیف محمد خان کی وفات سے حیدرآباد کے صحافتی و تعلیمی افق پر ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔۔انکی خدمات کو قوم و ملت ایک طویل عرصہ تک یاد رکھے گی۔پریس سکریٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حامد محمد خان نے کہا کہ جناب خان لطیف محمد خاں کا ابتداء سے ہی جماعت اسلامی ہند اور اسکے قائدین سے گہرا ربط و تعلق رہا۔وہ جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اورہمیشہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار رہتے۔ گزشتہ کچھ عرصہ قبل ذمہ داران جماعت کے ایک وفد نے خاں سے تفصیلی ملاقات کی تھی اس موقع پر کئی ایک پرانی یادیں تازہ ہوئیں۔خان لطیف محمد خان کے انتقال کے موقع پر امیر حلقہ تلنگانہ حامد محمد خان کے علاوہ ذمہ داران جماعت اسلامی ہند، سید عبد الباسط انور سابق امیر حلقہ، محمد اظہر الدین سکریٹری حلقہ رابطہ عامہ نے ان کے حق میں مغفرت کی دعا کے ساتھ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mhV9d

One comment

  1. بہت عمدہ ۔۔تازہ ترین خبروں کے لےء شکریہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.