Home / اہم ترین / روہنگیا مسلمانوں کےلئےجمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رمضا ن کٹس تقسیم

روہنگیا مسلمانوں کےلئےجمعیۃ علماء ہند کی جانب سے رمضا ن کٹس تقسیم

نئی دہلی( ہرپل نیوز،ایجنسی)08مئی : دہلی اورمتھرا میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔ یہ سب کچھ جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پراتوارکو متھرا میں اور سوموار شام کالندی کنج نزد اوکھلا دہلی میں عمل آیا۔

واضح ہوکہ مولانا محمود مدنی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے ہندستان کے مسلمانوں کی طرف سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ ان کی قیادت میں جمعیۃ کا ایک وفد کا کس بازاربنگلہ دیش بھی گیا تھا، جہاں جمعیۃ نے مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر10 لاکھ سے زائد پناہ گزیں روہنگیا قوم کے درمیان بازآبادکاری کا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ دہلی واطراف میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی صورت حال، ان کی زندگی کا معیارانتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ جمعیۃ علماء ہند موقع بموقع ان کی مدد کرتی ہے اوران کی ضرورتوں پرکھڑی ہوتی ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پراسی ضرورت کودیکھتے ہوئےسردست کٹس تقسیم کی گئیں۔ متھرا میں کٹس تقسیم کرنے والے وفد میں جمعیۃ علماء متھرا کےعہدیداران اورمفتی محمد ذاکرقاسمی آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند اوردہلی میں مرکزسے مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا غیورقاسمی اورریاستی جمعیۃ سے مولانا اسلام الدین قاسمی اورقاری عبدالسمیع وغیرہ شریک تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/A2ayn

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.