Home / اہم ترین / رُلار ہی ہے پیاز۔بے تحاشہ قیمتوں پر قابو پانے حکومت سرگرم۔ ان ملکوں سے کرے گی خریداری

رُلار ہی ہے پیاز۔بے تحاشہ قیمتوں پر قابو پانے حکومت سرگرم۔ ان ملکوں سے کرے گی خریداری

نئی دہلی( ہرپل نیوز؍ ایجنسی)6 نومبر:  ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے مرکزی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت دیگر ملکوں سے پیاز درآمدات کو بڑھائے گی تاکہ اس کی قیمتوں میں کمی آئے۔ آپ کو بتا دیں کہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں 100 روپئے فی کلو گرام کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ ایسے میں ملک بھر میں پیاز کی قیمت اور اس کی دستیابی کو لے کر بین وزارتی کمیٹی نے جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان، مصر، ترکی اور ایران سے پیاز کی درآمدات بڑھائی جائے گی۔ ان ملکوں سے پیاز خریدنے کے لئے حکومت سہولت کار کا رول نبھائے گی تاکہ پیاز کی درآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔وہیں، نیفیڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ دلی میں پیاز کی سپلائی بڑھائے۔ مدر ڈیری کو سفل اسٹورس کے ذریعہ پیاز کی سپلائی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JHJLV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.