Home / اہم ترین / ریلوے میں 2.97 لاکھ سے زیادہ عہدے خالی: حکومت

ریلوے میں 2.97 لاکھ سے زیادہ عہدے خالی: حکومت

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)5؍اگست: مرکزی حکومت نے جمعہ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2021 کے آخر تک ہندوستانی ریلوے میں 2.87 لاکھ سے زیادہ آسامیاں خالی تھیں، جب کہ جون 2022 میں یہ تعداد بڑھ کر 2.97 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔حکومت نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ریلوے میں کوئی عہدہ ختم نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں کل 1,48,220 آسامیاں پرُ کی گئی ہیں جن میں 548 گزٹیڈ پوسٹیں بھی شامل ہیں۔ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے یہ اعداد و شمار راجیہ سبھا میں ہندوستانی ریلوے میں گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ آسامیوں کے علاقہ وار اور ڈویژن وار خالی آسامیوں سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب میں دیے۔

وشنو کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 31 دسمبر 2021 تک ہندوستانی ریلوے میں سیکٹر وار آسامیوں کی کل تعداد 2,87,985 تھی، جن میں سے 1,880 پوسٹیں گزیٹیڈ اور 2,86,105 پوسٹیں غیر گزیٹیڈ تھیں۔انہوں نے کہاکہ 30 جون 2022 تک خالی گزیٹیڈ آسامیوں کی تعداد 1,916 ہے اور خالی نان گزیٹڈ آسامیوں کی تعداد 2,95,684 ہے۔اس طرح جون 2022 تک اسامیوں کی کل تعداد 2,97,600 ہے۔ریلوے میں گزشتہ تین ماہ میں ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات پوچھے جانے پر وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ریلوے میں کوئی عہدہ ختم نہیں کیا گیا۔

سال 2019، 2020 اور 2021 کے دوران اور اب تک سال 2022 میں ریلوے میں پر کی گئیں آسامیوں کی تعداد سے متعلق ایک سوال پوچھے جانے پر وشنو کے ذریعہ دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں 548 گزیٹیڈ آسامیاں پر کی گئیں جبکہ 1,47,672 نان گزیٹڈ آسامیاں بھری گئیں۔حکومت نے بتایا کہ اس زمرے میں 2021-22 کے حتمی نتائج کا انتظار ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ruEKS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.