Home / اہم ترین / سائیکوسیریل کلر موہن پولیس کے شکنجے میں پہلے کی ریپ کی کوشش پھرخاتون کا بے دردی سے پیٹ چیردیا

سائیکوسیریل کلر موہن پولیس کے شکنجے میں پہلے کی ریپ کی کوشش پھرخاتون کا بے دردی سے پیٹ چیردیا

اجمیر , کیکڑی (ہرپل نیوز، ایجنسی)جون22: سائیکو سیریل کلرموہن سنگھ عرف مہاویر۔اجمیر کے کیکڑی علاقے کا رہنے والا ہے۔ کوٹہ میں رہ کر مزدوری کرنے والے اس سائیکو کلر کی سافٹ ٹارگیٹ ہوتی تھیں خواتین۔ یہ پہلے خواتین پر تعقات بنانے کا دباؤ بناتا تھا۔ مخالفت کرنےپر بے رحمی سے اس کا قتل کردیتا تھا۔ جب اس کو گرفتار کیا گیا تب تک یہ چار خواتین کا قتل کر چکا تھاْ جمعرات کو مہون سنگھ کو سکت سکیورٹی کے درمیان کوٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کورٹ نے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔۔
موہن سنگھ نے حال ہی میں کوٹہ میں ایک خاتون کا ریپ کرنے کی کوشش کی تھی ناکام ہونے پر اس نے خاتون کا بے دردری پیٹ چیر دیا تھا۔ بعد میں ا سکے پیٹ میں کپڑے بھر کر اسے تار سے واپس سل دیا تھا۔ خاتون کی لاش تقریبا ایک ماہ پہلے کوٹہ کے وگیان نگر پولیس تھانہ علاقے میں ملی تھی۔ پولیس نے لاش کی پہچان کرنے کی کوشش کی لیکن تین دن تک شناخت نہیں ہونے پر اس کی آخری رسوم کو اداکروادیا گیا تھا۔ بعد می خاتون کی شناخت ہوئی تھی۔ اس کے بعد جانچ میں تیزی لاتے ہوئے سائیکو کلر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پوچھ گچھ میں اس نے کئی اور راز بھی اگلے۔۔
سائیکو کلر موہن اس سے پہلے تین اور خواتین کا قتل کر چکا ہے۔ قتل کی جانے والی تینوں خواتین میں سے ایک کا ریپ کیاتھا اور دودیگرکا ریپ کرنے کی کوشش کی تھی۔ بعد میں ان کو بھی مار ڈالا تھا۔اس کلر نے ادھوگ نگر تھانہ علاقے میں 1977 میں ماں۔بیٹی کے قتل کی بات بھی قبول کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2003 میں چتوڑ گڑھ کے نمباہیرا علاقے میں ایک خاتون کا ریپ کرکے اس کاقتل کردیا تھا۔جیل سے چل رہا تھا فرار: سال 2003 میں ہوئے ریپ ا ور قتل کید میں اس سائیکو کلر کو سزا ہو گئی تھی لیکن وہ جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ اس پر اسے فرار قرار دیا گیاتھا۔ اب موہن سنگھ ایک مرتبہ پھر سے پولیس کے شکنجے میں آیا ہے۔۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Cs8wS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.