Home / اہم ترین / سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیارکی

سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیارکی

کولکاتہ: (ہرپل نیوز؍ایجنسی)19؍ستمبر: سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے بی جے پی کو بڑا دھچکا دیا ہے۔بابل سپریو نے ہفتہ کو ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ بابل سپریو کو حال ہی میں مرکزی کابینہ میں ردوبدل کے دوران عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

سپریو بنگال کی آسنسول سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ سپریو ایسے وقت میں ترنمول میں شامل ہوئے ہیں جب مغربی بنگال کی بھوانی پور سیٹ سے اسمبلی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ، جہاں سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود امیدوار ہیں۔بابل سپریو کو تقریباََ دو ماہ قبل وزیر مملکت برائے ماحولیات کے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔

تاہم بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے اور سیاست چھوڑ دیں گے۔ بعد میں انہوں نے رکن پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iyRDi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.