Home / اہم ترین / ساحلی علاقوں میں مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج۔ منگلورو،بھٹکل سمیت آس پاس میں بھاری بارش

ساحلی علاقوں میں مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج۔ منگلورو،بھٹکل سمیت آس پاس میں بھاری بارش

منگلورو(ہرپل نیوز) 12ستمبر:پچھلے دو دن سے مسلسل بارش کے بعد منگلورو شہر اور اطراف کے بہت سے علاقوں میں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔اسی طرح یہاں بھٹکل میں بھی موسلا دھار ارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے اورسڑکوں پرگاڑیوں اور لوگوں کی آواجاہی بھی متاثر ہوئی ہے۔ گویا مسلسل بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ منگلورو شہر میں بد ھ کی رات سے برسات شروع ہوئی تھی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔رہائشی علاقوں میں کوٹارا چوکی، پمپ ویل ، ننتھور ، پڈیل، وغیرہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں بہت سے علاقے زیر آب آگیا ہے ۔ حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نےپیشین گوئی کرتے ہوئے جنوبی کنڑا، اڈپی اور شمالی کینرا کے لئے 12 ستمبر کو ’ریڈ الرٹ ‘ ، 10ستمبر کو ’ایلّو‘ ، 11اور 13کو’ آرینج الرٹ، جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال اور بحیرۂ عرب میں اٹھنے والی ہواؤںکی رفتار بڑھ جانے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے ماہی گیری سے باز رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کہا گیا ہے کہ اس بیچ بارش کی مقدار 205ملی میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/a32SH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.