Home / اہم ترین / سرسی میں کار تالاب میں گری ۔ تین کی موت

سرسی میں کار تالاب میں گری ۔ تین کی موت

سرسی (ہرپل نیوز) 15اکتوبر: جمعرات سہ پہر سرسی تعلقہ کے ہیگگرنی گاؤں میں کار پھسلنے کا ایک واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین افراد کار سے سفر کر رہے تھے تو کار پل سے پھسل گئی جسکے بعد تین افراد کے ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار افراد انچولی فالس کا دورہ کرکے واپس آرہے تھے تو ان کی کار پل سے پھسل گئی اور تالاب میں گر گئی۔

 مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کو اس کی اطلاع دی ، جسکےبعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثہ کے متعلق ضروری تفتیش کی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے کار کو اوپر اٹھایا گیا ، جسکے بعد تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سرسی ڈی وائی ایس پی جی ٹی نائک اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/GWedc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.