Home / اہم ترین / سرمائی اجلاس کے پہلے دن 60 ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ جائیں گے : راکیش ٹکیت

سرمائی اجلاس کے پہلے دن 60 ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ جائیں گے : راکیش ٹکیت

غازی آباد:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)25؍نومبر: زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے بعد بھی کسان تنظیمیں تحریک سے پیچھے ہٹنے کے موڈمیں نہیں ہیں۔ کسان تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے دیگر مطالبات نہیں مانے جاتے، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گی۔ سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسان تنظیمیں دہلی پہنچ کر احتجاج کریں گی۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ وہ 60 ٹریکٹروں کے ساتھ دہلی میں مارچ نکالیں گے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کی قانونی ضمانت کے لیے دباؤڈالیں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ 29 نومبر کو پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ نکالا جائے گا۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہوگا اور 23 دسمبر تک جاری رہنے کی امیدہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر سڑکیں بلاک کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔ لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔ سڑکیں بلاک کرنا ہماری تحریک نہیں ہے۔ کسان لیڈر ٹکیت کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب مرکزی کابینہ سے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qpVyA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.