Home / اہم ترین / سعودیہ سے وطن واپسی کے دوران منگلورو میں منکی کے ایک نوجوان کی موت

سعودیہ سے وطن واپسی کے دوران منگلورو میں منکی کے ایک نوجوان کی موت

منکی(ہرپل نیوز)2،اگست: بھٹکل سے قریب منکی سے تعلق رکھنے والے ایک 35سالہ نوجوان محمد توفیق قاضی کا سعودیہ کے جدہ سے ہندوستان واپسی کے دوران منگلورو میں انتقال ہوا۔محمد توفیق قاضی کے گھر والوں کے مطابق کل صبح منگلورو میں فلائٹ لینڈنگ کے بعد اس کی طبیت خراب ہو گئی ۔ وہ پہلے سے ہی شوگر اور بلیڈ پریشر کےمریض تھے ۔ سعودیہ سے وطن واپسی کے لئےچارٹرد فلائٹ میں ان کی ٹکٹ پہلے سے بک تھی ۔ اہل منکی نیوز سے تعظیم قاضی خبر دی ہے کہ ناساز طبیعت کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے وینلاک ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں سےآج علی الصبح  ان کی موت کی خبر آئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کل ہی اس کی کورونا جانچ بھی ہوئی تھی اور رپورٹ نیگیٹو آچکی ہے۔انتقال کی خبر ملتے ہی گھر والے منگلورو پہنچ گئے ہیں تو وہیں دوسری طرف مینگلور میں بھٹکلی جماعت المسلمین بھی میت کے حصول کے لئے کاغذی کارروائی میں تعاون کر رہی ہے ۔
محمد توفیق کی شادی دس سال قبل مولوی تعظیم قاضی کی بہن سے ہوئی تھی ۔ پسماندن میں ایک لڑکا اور دو بچیوں سمیت اہلیہ اور دیگر متعلقین شامل ہیں ۔اللہ تعالی تمام متعلقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی بھرپور مغفرت فرمائے۔ آمین۔ ہرپل آن لائن ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہے

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/TIE9T

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.