Home / اہم ترین / سعودی عرب:کرونا وائرس کے یومیہ اموات کی تعداد میں کمی، 1993نئے مریضوں کی تشخیص

سعودی عرب:کرونا وائرس کے یومیہ اموات کی تعداد میں کمی، 1993نئے مریضوں کی تشخیص

ریاض(ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍جولائی: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد کے علاوہ روزانہ اموات میں بھی مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور کووِڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں 1993 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ 2613 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تشخیص شدہ کل مریضوں کی تعداد 268934 ہوچکی ہے۔ان میں 222936 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کووِڈ-19 میں مبتلا مزید 27 مریض وفات پاگئے ہیں اور 27 جولائی تک اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 2760 ہوگئی ہے۔

سوموار کو بھی الہفوف شہر میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 194کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد الطائف میں 186،دارالحکومت الریاض میں 106 اور مکہ مکرمہ میں 94 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مدینہ منورہ میں 62 اور ساحلی شہر جدہ میں صرف 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کرونا کے باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 43238ہے۔ان میں 2126 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو 9 اور10 ذی الحجہ کو حج کے رکن اعظم یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے دن عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SCn0D

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.