Home / اہم ترین / سونیاگاندھی نے خط لکھ کر جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دی

سونیاگاندھی نے خط لکھ کر جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد دی

نئی دہلی(ہرپل نیوز؍ایجنسی)8؍نومبر: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے امریکہ میں جو بائیڈن کو صدر اور کملا ہیرس کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، سونیا گاندھی نے جو بائیڈن کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی تشہیر کو ہندوستان کے لوگوں نے پچھلے ایک سال کے دوران نزدیک سے دیکھا ہے اور سماجی مساوات، ہم آہنگی، عالمی ترقی کے لئے آپ کے خیالات اور نظریات ہم سے بھی وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دہائی میں جو تعلقات رہے ہیں، آپ کی قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

کملا ہیرس کو تحریر کردہ اپنے خط میں سونیا گاندھی نے کہا کہ آپ کی فتح امریکی آئین میں دیئے گئے اصولوں کی جیت ہے۔ یہ جیت امریکہ کے سیاہ فام شہریوں اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی جیت ہے۔ آپ کے منتخب ہونے سے جمہوریت اور انسانی اقدار کو مضبوطی ملے گی۔ سونیا گاندھی نے امید ظاہر کی ہے کہ جو بائیڈن اور کملا ہیریس کی قیادت ممیں امریکہ اور ہندوستان کے مابین تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور ہمارے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی امن اور ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔

وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ جو بائیڈن کی قیادت میں امریکہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کو فخر کی بات بتایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے دور میں ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fk1OF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.