Home / اہم ترین / سونیا نے ’ادے پور نوسنکلپ‘ کے نفاذ کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل دے دی

سونیا نے ’ادے پور نوسنکلپ‘ کے نفاذ کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل دے دی

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍مئی:کانگریس نے منگل کو ادے پور چنتن شیویر میں لئے گئے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لئے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت سینئر لیڈروں پر مشتمل آٹھ رکنی ’ٹاسک فورس -2024‘ تشکیل دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آٹھ رکنی سیاسی امور کا گروپ تشکیل دیا گیا جس کی سربراہی کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی۔ 2 اکتوبر سے کانگریس کی مجوزہ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کو مربوط کرنے کے لیے ایک مرکزی منصوبہ بندی گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگریس صدر نے ان اہم گروپوں کو تشکیل دیا۔

پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم، مکل واسنک، جے رام رمیش، پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینوگوپال، اجے ماکن، رندیپ سرجے والا اور انتخابی حکمت عملی ساز سنیل کانگولو شامل ہیں۔کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل ہر لیڈر کو تنظیم، مواصلات اور میڈیا، کنیکٹیویٹی، فائنانس اور الیکشن مینجمنٹ سے متعلق خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ان کے ساتھ ایک ایک ٹیم بھی کام کرے گی، جس کے با رے میں جلد مطلع کیا جائے گا۔

پارٹی نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس ادے پور نوسنکلپ کے اعلانات اور چنتن شیویر کے لیے تشکیل کردہ چھ کوآرڈینیشن گروپ کی رپورٹ پر آگے بڑھے گی۔سیاسی امور کے گروپ میں کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور کچھ دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے ’G23‘ کے دو اہم رکن غلام نبی آزاد اور آنند شرما شامل ہیں۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے، سینئر لیڈر امبیکا سونی، دگ وجے سنگھ، وینوگوپال اور جتیندر سنگھ کو اس گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل پلاننگ گروپ میں دگ وجے سنگھ، سچن پائلٹ، ششی تھرور، روونیت سنگھ بٹو، کے جے شامل ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کو مربوط بنانے کیلئے بنائے گئے اس گروپ میں شامل کئی لیڈروں کو کانگریس کے مستقبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/nJiTE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.