Home / اہم ترین / سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم، 160 افراد ہلاک

سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم، 160 افراد ہلاک

خرطوم:(ہرپل نیوز/ایجنسی)26؍اپریل: سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 160 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 160 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کا آغاز جمعے کو ہوا جب سوڈان کے عرب جنگجوؤں نے اقلیتی برادری ’مسائلت‘ کے گاؤں پر حملہ کیا اور درجنوں جھوپنڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ ڈارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز حکومت کے درمیان تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/USdBv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.