نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍جنوری: سپریم کورٹ غیر ملکی فنڈنگ کے لیے 6000 سے زیادہ این جی اوزکے ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کرنے کے معاملے کی منگل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس اے ایم کھانولکر نے کہاہے کہ اس معاملے کو تین ججوں کی بنچ کے ساتھ سماعت کے لیے درج کیاجائے گا۔ سپریم کورٹ میں 6000 سے زیادہ این جی اوز کی ایف سی آر اے رجسٹریشن کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست دائرکی گئی ہے۔
عرضی میں کہاگیاہے کہ کم لائسنسوں کی منسوخی سے کوویڈریلیف کی کوششیں متاثرہوسکتی ہیں۔ درخواست میں این جی اوز کے ایف سی آر اے لائسنس میں اس وقت تک توسیع کی درخواست کی گئی جب تک کہ کوویڈ کو قومی آفت کے طور پر مطلع نہیں کیا جاتا۔امریکہ کی این جی او گلوبل پیس انیشیٹو نے یہ پٹیشن دائرکی ہے۔ مدر ٹریساکی طرف سے شروع کی گئی پٹیشن میںمشنریز آف چیریٹی کا بھی ذکر ہے، حالانکہ مرکز نے 6 جنوری کو اپنے ایف سی آر اے لائسنس کی تجدید کی ہے۔