Home / اہم ترین / سکہ نگلنے سے تین سالہ معصوم کی‌موت۔ایسے پیش آیا یہ درد ناک واقعہ

سکہ نگلنے سے تین سالہ معصوم کی‌موت۔ایسے پیش آیا یہ درد ناک واقعہ

کوچی کیرلا:(ہرپل نیوز،ایجنسی) 2اگست: یہاں کے الیووا کے قریب واقع اپنے گھر پر حادثاتی طور پر ایک سکہ نگلنے سے تین سالہ لڑکے کی موت ہوگئی ہے ، لواحقین نے الزام لگایا کہ جس سرکاری اسپتال میں اسے لے جایا گیا تھا کووڈ 19 کے کنٹینمنٹ زون سے آنے کی وجہ بتاتے ہوئے ‌مذکورہ ہاسپٹل نے داخل کرنے سے انکار کردیا۔

کیرلا کے وزیر صحت کے کے شیلجہ نے واقعے کو انتہائی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری (صحت) کو مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی غلطی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

لڑکے کے لواحقین نے الزام لگایا کہ اسے علاج سے انکار کر دیا گیا تھا کیونکہ ان کی رہائش الووا کے قریب کدونگلور COVID-19 کے کنٹینمنٹ زون میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا جس کے بعد والدین بچے کو الووا کے سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کیا گیا اور‌سکے کی موجودگی کا انکشاف کیا۔ تاہم ، مبینہ طور پر اسپتال کے حکام نے اس بچے کو داخلہ نہیں دیا۔

ہاسپٹل کے ایک سینئر ڈاکٹر نے دعوی کیا کہ پیڈیاٹرک سرجن موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو داخلہ نہیں‌ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو ارنکلام جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا تھا۔ جہاں کے ڈاکٹروں نے بچے کی جانچ کی اور بہتر طبی نگہداشت کے لئے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال ریفر کیا ، جہاں بھی مبینہ طور پر اسے داخل نہیں کیا گیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں نے سکہ نکلنے کے لئے بچے کو خوب پھل کھلانے کا مشورہ دیا تھا۔ والدین ، ​​جو ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ، بچے کو کدونگلور میں واپس اپنے گھر لے گئے۔ تاہم ، شام تک اس کی حالت خراب ہوگئی اور انہوں نے اسے فوری طور پر الووا کے سرکاری اسپتال لے گئے لیکن راستے میں ہی اس ںے دم توڑ دیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش والدین کے حوالے کردی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس کے تھوک کے‌نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے جمع کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Gdk7v

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.